3 ستمبر 2013 - 19:30
بارہ کہو بارودی گاڑی کیس، مزید 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ذرائع کے مطابق دہشتگرد 5 مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، اس حوالے سے دہشتگردی کی ریکی بھی مکمل تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بارہ کہو بارودی گاڑی کیس میں مزید 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کے علاقوں سے حراست میں لیا ہے، ان تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد 5 مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، اس حوالے سے دہشتگردی کی ریکی بھی مکمل تھی۔ ذرائع کے مطابق ایک گھر سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ سے اہم معلومات حاصل ہوئیں ہیں۔ پولیس اور حساس اداروں نے لیپ ٹاپ معلومات کو ڈی کوڈ کرلیا ہے۔

.......

/169